ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 57 سالہ شنکر ساکن وینکٹ راؤ نگر ریلوے کا ملازم تھا اور وہ آج صبح ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہا وہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا ۔