ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک خانگی ملازم فوت ہوگیا۔ 40 سالہ محمد حلیم ساکن اُپل ، لالہ گوڑہ ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا۔