حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) ریلوے پٹریوں کے قریب کرکٹ کھیلنا ایک لڑکے کی موت کا سبب بن گیا اور وہ ایم ایم آئی ایس ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 16 سالہ سائی کمار جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا، وشال نگر میاں پور علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا۔ کل شام وہ حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان موجودہ ریلوے لائن کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔