ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک شخص آج صبح کے اوقات میں ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ صنعت نگر ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم ریلوے پولیس کا کہنا ہے مہلوک شخص کی شناخت کی جارہی ہے جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔