حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) ٹرین کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب 16 سالہ جی لوکیش جو ایس ایس سی کا طالبعلم تھا سنجیوا پارک کے قریب ریلوے پٹریوں کو عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں لوکیش ہلاک ہوگیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 60 سالہ نامعلوم ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے بموجب ضعیف شخص خیریت آباد ۔ لکڑی کا پل ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔