ٹرین پٹریوں پر خودکشی

حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے حدود میں ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 27 سالہ رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ بتکماں کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ تین سال سے اس شخص کو بیماری لاحق ہوگئی تھی جس بیماری سے تنگ آکر ودیا نگر اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔