ٹرین میں مسلم نوجوان کی ہلاکت ، قاتلوں کو بخشا نہ جائے

اس طرح کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت، مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا بیان
نئی دہلی۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے متھرا کی ٹرین میں سوار ایک مسلم نوجوان کو زدوکوب کرنے ہلاک کردیئے جانے کی مذمت کی اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 17 سالہ جنید کو دہلی سے ہریانہ کیلئے ٹرین سفر کے دوران چھرا گھونپ کر ہلاک کیا گیا تھا جبکہ اس کے بھائیوں ہاشم اور ساکر کو ہجوم نے زدوکوب کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس ہجوم نے ان مسلم نوجوانوں پر شدید فقرے بھی کئے تھے اور یہ تین مسلم نوجوان عید کی خریدی کے بعد دہلی سے درس ہورہے تھے اور دہلی سے درس ہورہے تھے اور دہلی متھرا پاسنجر ٹرین میں سوار تھے۔ گزشتہ ہفتہ بلبھ گڑھ اور متھرا اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں ساتھی مسافروں نے ان مسلم معصوم نوجوانوں کو ان کے حلیے، ٹوپی اور کرتا پائجامہ پر ریمارک کرتے ہوئے فقرے کسے اور دیگر لوگوں کو اکسایا تھا۔ اس واقعہ کے ایک ہفتہ بعد مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے۔ یہ ایک بہیمانہ اور ظالمانہ کارروائی تھی۔ اس کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس نوجوان کے قتل میں ملوث قاتلوں کو ہرگز بخشا نہیں جانا چاہئے جو لوگ قتل کے ذمہ دار ہیں۔ ان کی شناخت کرکے ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنید کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سراسر غلط ہے۔ اس حرکت ہرگز میں ہونی چاہئے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔ کسی بھی صورت میں کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ مجھے توقع ہے کہ مختلف مقامی ایجنسیاں اس واقعہ کی تحقیقات کریں گی اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔ کل چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر نے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا تھا۔ ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھا کہ ان کی حکومت قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو ہرگز نہیں بخشے گی۔ فریدآباد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (گورنمنٹ ریلوے پولیس) مہیندر سنگھ نے کہا کہ پولیس نے ٹرین کے سفر اور مختلف اسٹیشنوں پر ان سی سی ٹی وی تصاویر کی اسکیاننگ کرنا شروع کیا ہے اور اس مقام کے سی سی ٹی وی تصاویر کا جائزہ لیا جارہا ہے جہاں جنید کو چھرا گھونپ کر ہلاک کیا گیا تھا۔ متھرا کی ٹرین کے اس کمپارٹمنٹ کا بھی معائنہ کیا گیا ہے تاکہ کسی کا ماباقی ملزمین کا پتہ چلا جاسکے۔ ہم سی سی ٹی وی تصاویر حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مختلف پوائنٹس سے ان تصاویر کو لے کر ماباقی قاتلوں کی تلاش شروع کریں گے۔ مہیندر سنگھ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور توقع ہے کہ اس کیس کے دوسرے ملزم بھی پکڑے جائیں گے۔ ایک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس نے کیس میں ملوث دیگر ملزمین کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کو ایک لاکھ روپئے کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔