نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے سوشل ویلفیر ہاسٹلوں میں بائیو میٹرک نظام نافذ کیا جارہا ہے۔یہ بات ضلع سوشل ویلفیر آفیسر مسٹر کالب نے بتایا۔ ضلع میں سوشل ویلفیر ہاسٹلوں میں ہونے والی دھاندلیوں کے خاتمہ کیلئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرنے پر بائیومیٹرک نظام کے ذریعہ طلباء کی حاضری کی جانچ پڑتال کیلئے آ ن لائن نظام کو نافذ کیا جارہا ہے اس کیلئے حکومت چار ماہ قبل ہی لیاپ ٹاپ ، کمپیوٹر کو فراہم کیا ہے۔ سافٹ ویر اور نٹ کنکشن کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تھی آج سے ضلع کے امبیڈ کر بھون میں وارڈنس کو بائیو میٹرک کی تربیت دی جارہی ہے ۔ بائیو میٹرک نظام کے نافذ کے بعد طلباء کی حاضری، سہولتیں آسانی کے ساتھ جانچ پڑتال کی جائے گی اور حاضری کی تعداد پر ہی کاسمٹک چارجس فراہم کئے جائیں گے اور ہر روز طلباء کی حاضری وارڈنس کو سخت طور پر کرنا ہوگا اور طلباء صبح و شام فنگر پرنٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کو 400 گرام بایک چاول ناکافی کی شکایت وصول ہوئی ہے۔جس پر ہر روز 600 گرام چاول کی فرہامی کیلئے نمائندگی کی گئی ہے۔ ہاسٹلس کو سربراہ کئے جانے والے تھیلوں میں 50 کیلو کے بجائے 45 کیلو چاول دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی مشکلات پیش آرہی ہے۔
وینکٹیشورراؤ میونسپل کمشنر
نظام آباد مقرر
نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کمشنر نظام آباد کی حیثیت سے وینکٹیشور رائو کو مقرر کرتے ہوئے کل رات حکومت نے احکامات جاری کئے۔ ورنگل ڈموا پی ڈی مسٹر وینکٹیشو ررائو کو نظام آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا۔ مسٹر وینکٹیشور رائو کا تعلق محکمہ ریونیو سے ہے قبل از حکومت نے کے ستیہ نارائنا کو نظام آباد میونسپل کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیاتھا لیکن یہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے سے گریز کرنے پر وینکٹیشور رائو کا تقرر کیا۔