ٹرین مسافروں کا سارق شاہ رُخ گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز)  سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس فورس نے ٹرینوں میں سرقہ میں ملوث 21 سالہ نوجوان شاہ رخ کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان نارائنا دری ایکسپریس ٹرین میں سفر کررہا تھا اور مسافر کے بھیس میں وہ سرقوں میں ملوث ہوگیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شاہ رخ خاتون پیاسنجر کے اشیاء کا سرقہ کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ آر پی ایف نے اسے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ رخ کا تعلق بیدر سے ہے اور وہ پرانی حویلی میں فٹ پاتھ پر اپنی زندگی گزارا کرتا تھا ۔