ٹرین سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس نے ٹرین سے ایک نعش کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ سے کچھ دیر کیلئے اسٹیشن میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 65 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے اس نامعلوم نعش کو کل رات دکشن ایکسپریس سے برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔