حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ایک شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 48 سالہ آر کے شام بابو جو پیشہ سے مزدور پرکاشم ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ 20 مارچ کو سکندرآباد آرہا تھا کہ ایک اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔