حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 45 سالہ رویندر ریڈی جو پیشہ سے بزنس مین تھا ۔ گھٹکیسر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک سے موت
حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ حیدر گوڑہ میں ایک کسان برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل شام ہوئی بارش اور ہواؤں کے سبب اس علاقہ میں درخت اور برقی تار ٹوٹ گئے تھے اور ضعیف کسان اس راستے سے گذر رہا تھا کہ برقی تار کی زد میں آگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ بابل ریڈی جو حیدر گوڑہ علاقہ کا ساکن برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔