ٹرین سے اترنے کے دوران گر کر ہلاک
حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد اور کاچی گوڑہ میں پیش آئے دو علحدہ حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40سالہ وائی کرسٹوفر جو ریلوے کوارٹرس کاچی گوڑہ کے ساکن ڈیوڈ کا بیٹا تھا کل کاچی گوڑہ اور بدویل کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرین سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 43 سالہ کے وینکٹیشم جو بیروزگاری سے پریشان تھا اس کی نعش کو ریلوے پولیس نے ایک کیبن سے برآمد کیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی ہوگی۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیق