ٹرین حادثہ کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ٹرین کے دھکے سے زخمی شخص فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 55 سالہ غلام رسول جو پیشہ سے چھوٹے کاروبار کا تاجر تھا جو کاچی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پلاٹ فارم نمبر 2 کے قریب ٹرین کے دھکے سے زخمی ہوگیا تھا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔