ٹرین حادثہ میں ڈی آر ڈی او کا ملازم ہلاک

حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ڈی آر ڈی او کا ملازم ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 49 سالہ وینو گوپال جو ڈی آر ڈی او میں ٹکنیکل آفیسر تھا، اناپور کے علاقہ میں رہتا تھا۔ کل اپنی اسکوٹر کو بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب رکھنے کے بعد ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔