حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ سیتاپھل منڈی میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں پرانے شہر کا ساکن ایک شخص مشتبہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن محمد اکرم عمر تقریباً 45 سال سیتاپھل منڈی کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ اکرم پیشہ سے فٹ ویر کا کاروبار کرتے تھے ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔