حیدرآباد 18 نومبر (سیاست نیوز) یاقوت پورہ اور دبیرپورہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق محمد عبدالغفار جو ریاست نگر علاقہ کے ساکن محمد عبدالصدیق کا بیٹا تھا، ریلوے پولیس کے مطابق یہ طالب علم پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔