ٹرین حادثہ میں لڑکی کی موت

حیدرآباد 30 نومبر (سیاست نیوز) ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے بموجب ریلوے پٹریوں پر فون پر بات چیت کرنے کے دوران ایک لڑکی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ ہرنی ساکن مٹو گوڑہ آج صبح سیتاپھل منڈی ریلوے اسٹیشن کی پٹریاں عبور کرنے کے دوران فون پر بات کررہی تھی کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئی۔ اِس حادثہ میں ہرنی برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ایک اور واقعہ میں 54 سالہ راجہ ریڈی ساکن کملانگر جو بی ایچ ای ایل میں سوپروائزر ہے، لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کی پٹریاں عبور کررہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔