حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایس ایس سی طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 14سالہ محمد توفیق ولد محمد فاروق ساکن رین بازار آج صبح اپو گوڑہ تا یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔