حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) ملک پیٹ اور کاچیگوڑہ ریلوے لائن کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 17 سالہ سورج بھان سنگھ جو ایم اے نگر کاچیگوڑہ علاقہ کے ساکن نرین سنگھ کا بیٹا تھا، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ٹرین کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔