ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں دو افراد بشمول ایک طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 22 سالہ دیپکا جو مشیرآباد رام نگر علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی ۔ اس لڑکی نے بی ٹیک کی تعلیم مکمل کرلی تھی اور ملازمت کی تلاش میں تھی ۔ کل یہ لڑکی اپنے رشتہ دار 54 سالہ وینکٹ رمنا کے ہمراہ جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ہائی ٹیک سٹی میںملازمت کیلئے انٹرویو دینے گئی اور انٹرویو کے بعد واپس ہو رہی تھی کہ ریلوے پولیس کے مطابق یہ لوگ بورا بنڈہ تک پہونچ گئے تھے ۔ لڑکی کے سرٹیفکیٹ جو انٹرویو کے مقام پر بھول گئی تھی واپس لینے گئی تھی ۔ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ دونوں ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔