حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) دبیر پورہ اور لالہ گوڑہ علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد نعیم جو پیشہ سے رکشا راں حافظ بابا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ دبیر پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہو گیا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 37 سالہ انتھونی جو پیشہ سے خانگی ملازم نارتھ لالہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ، اس شخص نے لالہ گوڑہ کے علاقہ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔