ٹرین حادثہ میں دو افراد بشمول ضعیف خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 27 اگست (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 35 سالہ محمد انور جو شاہین نگر علاقہ کے ساکن محمد غنی کا بیٹا تھا، یہ شخص پیشہ سے ٹیلر بتایا گیا ہے۔ اپوگوڑہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 65 سالہ بھاگیہ جو بلدیہ کی عارضی جاروب کش بتائی گئی ہے۔ یہ خاتون اپوگوڑہ کے ساکن داس کی بیوی تھی۔ اپوگوڑہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ خاتون فوت ہوگئی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔