حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) نکلس روڈ کے تفریح مقام پر پٹریوں کو عبور کرنا ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 45 سالہ شوبھا جو بالانگر علاقہ کے ساکن ڈیویڈ کی بیوی تھی ۔ کل نکلس روڈ علاقہ کو آئی تھی اور نکلس روڈ کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔