ٹرین حادثہ میں ایک ہلاک

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) فتح نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 27 سالہ کمار جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ بھالکی بیدر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق کمار کل صنعت نگر اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔