ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 22 سالہ محمد جعفر جو پیشہ سے ہوٹل ملازم تھا ۔ سرور نگر علاقہ کے ساکن محمد اکبر کا بیٹا تھا ۔ کل رات یہ نوجوان ملک پیٹ اور فلک نما کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔