ٹرین حادثہ میں ایک طالبہ ہلاک

حیدرآباد ۔ 27 فبروری (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 18 سالہ پلوی عرف سندیا جو ڈی ڈی کالونی علاقہ کے ساکن بھکشاپتی کی بیٹی تھی۔ آندھرا مہیلا سبھا کالج میں زیرتعلیم تھی۔ یہ لڑکی آج اپنے گھر سے نکل کر کالج جارہی تھی کہ نلہ کنٹہ اور ودیا نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔ اس ٹرین حادثہ میں پلوی عرف سندیا ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔