ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) خیریت آباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 31 سالہ کمار جو این بی ٹی نگر بنجارہ ہلز کا ساکن تھا پیشہ سے آٹو ڈروائیور بتایا گیا ہے ۔ کل شام وہ خیریت آباد کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔