حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جو پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 24 منجو ناتھ جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ایرگڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔