ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہرکے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 37 سالہ مجاہد الدین جو پیشہ سے سائیکل میکانک تھا ۔ جاوید نگر عیدی بازار علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔