حیدرآباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ اور ملک پیٹ کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق اس شحص کی عمر تقریبا 50 سال بتائی گئی ہے جو دبیر پورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ ریلوے پولیس کا چی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔