حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : پرانے شہر کے علاقہ اپوگوڑہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ چٹو عرف سریکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا پرگتی نگر اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ کام سے واپسی کے بعد اپنے مکان کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔