ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایک 40 سالہ نامعلوم شخص جو کل رات بورابنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔