حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریلوے پولیس کاچیگوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ رامو جو پیشہ سے ترکاری فروش تھا، ایم کے نگر سکندرآباد میں رہتا تھا، آج صبح کے اوقات آرٹس کالج اور سیتاپھل منڈی ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔