ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز)بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ کے ٹی کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا جو مغربی گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے۔ وہ کل ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے۔