حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ جو چلتی ہوئی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی عمر تقریباً 25 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔