حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) جامعہ عثمانیہ اور ودیا نگر ریلوے لائین پر پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ نے بتایا کہ 42 سالہ محمد اشرف جو اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن عبدالقدوس کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے وہ کل جامعہ عثمانیہ اور ودیا نگر کے ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔