ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور چندا نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔