ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 33 سالہ جے ہری پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ناچارم کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 29 جولائی کے دن وہ مولی علی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔