حیدرآباد ۔26 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) مولا علی اور چیرلہ پلی کے درمیان ریلوے لائین عبور کرنے کے دوران پیش آئے ۔ ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ بکشا پتی جو ملا پور علاقہ کا ساکن تھا ، پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو مولا علی اور چیرلہ پلی کے درمیان ریلوے لائین عبو کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے۔