ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر اور بھرت نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ یادیا جو پیشہ سے ٹیلر تھا صنعت نگر میں رہتا تھا ۔ رزاق پیٹ دوباک ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے وہ کل رات صنعت نگر اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔