حیدرآباد۔10 مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 34 سالہ وینوگوپال جو پیشہ سے مزدور تھا۔ الوال علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص صنعت نگر اور اموگوڑہ علاقہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔