ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چیرلہ پلی کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں 40 سالہ شخص یوراج سنگھ ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے بموجب یہ شخص چیرلہ پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جھارکھنڈ ریاست کا متوطن تھا ۔ یہ شخص کل چیرلہ پلی علاقہ میں ریلوے پٹریوں کو عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔