ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے بموجب ریلوے پٹریاں عبور کرنے والا ایک مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ مہیندر ساکن سائی کرشنا کالونی بدویل آج صبح عمدہ نگر اور بدویل ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ ٹرین کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مزدور کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ۔