حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور چندرا نگر کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے اس شخص کی شناخت ستیہ نارائنا کی حیثیت سے کرلی ہے جس کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ شخص پریم نگر نیو حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے لانڈری کی دوکان چلایا کرتا تھا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔