حیدرآباد / 7 فروری ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 59 سالہ چندر شیکھر جو پیشہ سے پجاری تھا ۔ گوتم نگر چندا نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ تین روز سے یہ پجاری لاپتہ تھا جو لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔