ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو اپنی بہن کے ہمراہ گھر واپس جارہا تھا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 21 سالہ شیوا جو پیشہ سے ٹیکنیشن تھا ضلع نلگنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص اپنی بہن سے ملاقات اور ایسے مائیکے لے جانے کیلئے صنعت نگر آیا تھا اور اس نے صنعت نگر ریلوے اسٹیشن پہونچکر مریال گوڑہ کے دو ٹکٹ بھی حاصل کئے تھے ۔ اس دوران اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔