ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ سیتاپھل منڈی میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 47 سالہ راجو جو پیشہ سے لیتھ مشین کا کام کرتا تھا ۔ یہ شخص کل فتح نگر اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔