حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) آرٹس کالج ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 27 سالہ محمد زاہد خان جو نہرو نگر کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد یسین خان کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی ریلوے کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔