حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) بھرت نگر میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 42 سالہ سید ضمیر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن سید ندیم کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص بھرت نگر ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر 2 کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔